ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کے برانیت نامی فوجی مرکز پر براہ راست حملہ کیا ہے۔
میزائل سے کئے جانے والے اس حملے میں مذکورہ فوجی اڈے کو جانی اور مالی نقصان پہنچنے کی رپورٹ ہے۔
حزب اللہ لبنان نے اسی طرح اعلان کیا ہے کہ العباد فوجی اڈے کے اطراف میں بھی غاصب صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے گئے ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین کے تل شعر نامی علاقے میں بھی غاصب صیہونی فوجیوں کے جمع ہونے کے ایک مرکز پر حملہ کیا گیا ہے۔
صیہونی حکومت کے ٹی وی چينل بارہ نے بھی رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان کے ایک میزائلی حملے کے بعد شمالی مقبوضہ فلسطین کے الجلیل علیا نامی علاقے میں المطلہ صیہونی کالونی میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔
حزب اللہ لبنان نے ایک مختصر بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ مذکورہ صیہونی کالونی کے اطراف میں غاصب اسرائيلی فوجیوں کے جمع ہونے کے ایک مرکز پر میزائل سے حملہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب صیہونی میڈیا نے حزب اللہ کے میزائلی حملوں کے بعد بتسات، راس ناقورہ، شلومی اور لیمان نامی صیہونی کالونیوں میں خطرے کا سائرن بجنے کی خبر دی ہے۔
میڈیا رپورٹوں میں جنوبی لبنان سے الجلیل الغربی نامی علاقے میں صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں پر جنوبی لبنان سے دس میزائل داغے جانے کی خبر دی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ